دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

0
112

پاکستان ٹوڈے: دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت قائم مقام صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سائیں بخش چنڑنے کی۔ ایڈیشنل اے آئی جی پولیس،سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، آرمی اور رینجرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پنجاب کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 174انتخابی امیدواران حصہ لے رہے ہیں۔  پریذائیڈنگ اور سینئر پریذائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ20اپریل تک جاری رہے گی۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنر پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل 19اپریل تک مکمل کر دیا جائے گا۔  صوبہ پنجاب میں 14حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے 41لاکھ 74ہزار 9بیلٹ پیپر ز پرنٹ کئے جا چکے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے انعقاد کیلئے سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی پلان مرتب کیا جا چکا ہے۔  ضمنی انتخابات سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ضابطہ اخلاق کی 4شکایات کا فوری ازالہ کیا جا چکا ہے۔  ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ افسران اپنے متعلقہ اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کر رہے ہیں۔ 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

663مردانہ 649زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔  پولنگ ڈے پر پولیس، رینجرز اور آرمی کے جوان امن و امان برقرار رکھنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔  قانون نافذ کرنے والے ادارے 20اپریل کو فلیگ مارچ کریں گے۔  ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21اپریل کو کیا جائے گا۔ قائم مقام صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a reply