دنیا بھر میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوتی ہے؟
پاکستان میں مون سون کا موسم شروع ہوتے ہی کراچی سےکشمیر تک ہر جگہ لوگوں کو بارش کا انتظار رہتاہے،مگربہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دنیامیں ایک مقام ایسا بھی ہے، جہاں ہر سال دنیا بھر کی نسبت سب سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔
جی ہاں یہ مقام امریکا یا یورپ میں موجود نہیں، بلکہ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کا ایک چھوٹاسا گاؤں ماوسینرام ہے، جہاں سال بھر میں سب سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ماوسینرام نام کا مطلب سرد پتھروں کی سرزمین ہے ،جو یہاں کے سرد موسم اور چٹانوں کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔
شمال مشرقی بھارتی ریاست میگھالیہ میں واقع اس گاؤں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی موجود ہے۔ماوسینرام میں ہونیوالی بارشوں کےاعداد و شمار کے مطابق یہاں ہر سال اتنی بارش ہوتی ہے ،جس کا دنیا کے کسی دوسرے خطے میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس گاؤں میں ہر سال اوسطاً 11873 ملی میٹر بارش ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہاں کاخاص اور منفرد موسم ہے۔ سرکار ی اعداد و شمار کے مطابق1985 میں یہاں ایک سال میں 26 ہزار ملی میٹر بارش ہوئی ۔یہاں بارشوں کا موسم اپریل سے اکتوبر تک ہوتا ہے اور ان مہینوں کے دوران تیز بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے۔جون 2022 میں یہاں ایک دن میں 1004 ملی میٹر بارش ہوئی، جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق یہاں زیادہ بارش ہونے کی وجوہات میں اس گاؤں کے مخصوص جغرافیائی اور موسمیاتی حالات ہیں ،جو بہت زیادہ نمی والے موسم کا باعث ہیں۔یہ گاؤں مختلف اونچی نیچی پہاڑی چٹانوں میں گھرا ہوا ہے، جو خلیج بنگال سے نکلنے والی مون سون کی ہواؤں کیلئے رکاوٹ کا کام کرتی ہیں۔جب مون سون کی نم ہوائیں جنوب سے یہاں پہنچتی ہیں ،تو یہاں کا محل وقوع انہیں برسنے پر مجبور کر دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کی نسبت ماوسینرام میں سب سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
’پشپا2‘کی دھوم:فلم کی ایڈوانس بکنگ نےتمام ریکارڈتوڑدیئے
دسمبر 5, 2024 -
برج الخلیفہ سے بلند ترین عمارت کا اعزاز چھن جائے گا؟
مئی 13, 2024 -
ڈونلڈٹرمپ کاغیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف سخت فیصلہ
نومبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔