دنیا کے خوشحال ممالک: پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر پوزیشن پر آ گیا

0
14

دنیا کی خوش باش ا قوام اور خوشحال ممالک کون سے ہیں؟دنیا کے خوش و خرم ممالک کی نئی درجہ بندی میں پاکستان 108ویں نمبر پرآگیا ۔
رپورٹ کےمطابق فِن لینڈ مسلسل دسویں سال دنیا کا سب سے خوشحال اور خوش باش ملک قراردیاگیاہے،دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی درجہ بندی میں 145 ممالک میں پاکستان کو 108 ویں نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہےکہ پاکستانی قوم خطے میں بھارت، سری لنکن، افغانستان اور بنگلہ دیش کے عوام کی نسبت زیادہ خوش باش ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ خوشی کس ملک میں ہے ؟
اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ پاپولیشن ریویو کی رپورٹ کے مطابق فِن لینڈ دنیا کا خوش و خرم ترین ملک ہے۔یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 10 سال سے دنیا کے سب سے خوشحال ملک قرار دیا جا رہا ہے اور اب بھی 7.741 کے مجموعی سکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔فِن لینڈ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی نقل و حمل مؤثر ہے اور لوگوں کو مضبوط سماجی حمایت حاصل ہے۔اس کے علاوہ یہاں کا تعلیمی نظام بھی بہترین ہے اور رہائشی پالیسی بھی بہت مضبوط ہے۔
فن لینڈ دنیا کے سب سے محفوظ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ذہن نشین رہے کہ دنیا کے سب سے خوشحال ترین ممالک اور خوش باش رہنے والی اقوام کا تعین کرنے کیلئے ورلڈ پاپولیشن ریویو کے محققین نے گزشتہ 3 سال کے دوران میں 143 ممالک کے سروے کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا ہے،جس میں خوشی کا اندازہ چھ عوامل اقتصادی دولت (فی کس جی ڈی پی)، سماجی حمایت، زندگی کی متوقع مدت، ذاتی آزادی، سخاوت اور کرپشن کی سطح پر کیا گیاہے۔
دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں فِن لینڈ کے بعد دوسرے نمبر ڈنمارک ہے، جس کے بعد آئی لینڈ، سویڈن، نیدرلینڈز اور ناروے کا نمبر آتا ہے۔خوش ترین ممالک کی اس فہرست میں 145 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 108 ہے۔

Leave a reply