دوسراون ڈے:آج پاکستا ن اورجنوبی افریقہ کےدرمیان جوڑپڑےگا

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کےدرمیان جوڑپڑےگا۔
فیصل آبادکےاقبال سٹیڈیم میں آج سیریزکےدوسرےمیچ میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،میچ مقامی وقت کےمطابق دوپہر3بجےشروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 8نومبرکوکھیلاجائےگا۔
یادرہےکہ ون ڈےسیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نےمہمان ٹیم کو2وکٹوں سےشکست دےکرسیریزمیں 0-1کی برتری حاصل کی ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےمابین ٹیسٹ میچزکی سیریز1-1 سے برابرہوگئی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں گرین شرٹس نےپیروٹیز سے سیریز 2-1جیت لی تھی۔















