دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرزکی تباہ کن باولنگ سےانگلینڈکی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی،قومی ٹیم نےہوم گراؤنڈمیں 3سال بعدپہلی فتح اپنےنام کرلی۔
چوتھا روز:
ملتان کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہےدوسرےٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے چوتھےروز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے کھیل کا آغاز کیاتوصرف ایک سکورکےاضافےکےساتھ انگلش ٹیم کوایک اوروکٹ سےہاتھ دھوناپڑا اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16 ،جیمی اسمتھ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس بھی صرف 37رنزکی اننگزکھیل کرآؤٹ ہوگئے۔ بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔
انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرزکےسامنےبےبس دکھائی دی،پاکستان کےخلاف صرف 144رنزبناکرڈھیرہوگئی۔دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تیسراروز:
دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے تیسرےروزانگلینڈنے6وکٹوں کےنقصان پر239رنز سے اننگزکا آغاز کیا۔ صرف11رنزکےاضافےکےساتھ بریڈن کارس 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ 21 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرےروزپاکستان نےپہلےسیشن میں 4وکٹیں حاصل کیں،انگلینڈکےبین ڈکٹ نے114رنزاسکورکیے،انگلش ٹیم291رنزبناکرآؤٹ ہوگئی، تمام 10وکٹیں پاکستانی اسپنرزنےحاصل کیں،پاکستان نےدوسری اننگزمیں75رنزکی برتری حاصل کی تھی۔
دوسری اننگزمیں پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز درکار تھے۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گرگئی، بین ڈکٹ صفر پر ساجد علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 11 رنز پر گری جب زک کراولی 3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے،انگلینڈ کے اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی بیٹنگ دوسری اننگزکے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔
دوسرا روز:
دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوسرےروز انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستان کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
قبل ازیں دوسرےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزکےدوسرےروزقومی کرکٹ ٹیم نےاپنی اننگزکاآغاز5وکٹوں کےنقصان پر259رنزپرکیاتووکٹ کیپرمحمدرضوان صرف 5رنزکےاضافےکےساتھ 41رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔آغا سلمان 31 ،ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیرنے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلازوز:
دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔اوپنربلےبازعبداللہ شفیق ایک بارپھرناکام ہوگئے صرف7اسکور بناکرپویلین لوٹ گئےپھرکپتان شان مسعودبھی زیادہ دیرتک کریزپرنہ رک سکےوہ بھی صرف 3اسکوربناکرآؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔
اوپنرصائم ایوب اورکامران غلام نے149رنزکی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔کامران غلام کی ڈیبیوپر سنچری118رنزکی اننگزکھیلی۔محمدرضوان 37اورسلمان علی آغا5رنز بناکر کریز پر موجودتھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہےکہ تین ٹیسٹ میچزکی سیریز1-1سےبرابرہوگئی۔جبکہ سیریزکاایک میچ باقی رہتاہے۔
قومی سکواڈ:
پاکستان کی طرف سےدوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم:
انگلش ٹیم میں کپتان بین سٹوکس کی واپسی ہوئی ہے، بقیہ کھلاڑیوں میں زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمیتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جام کمال : آج کا مہینہ بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے
مارچ 25, 2024 -
26ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سےمنظور
اکتوبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔