دوممبران نےنوٹس نہ دینےکافیصلہ کیا،ججزکےاعتراض کے بعدکیارہ جاتاہے، جسٹس مسرت ہلالی

مخصوص نشستوں کےکیس میں جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوممبران نےنوٹس نہ دینےکاخودفیصلہ کیا،آپ کیوں قائل کرنےکی کوشش کررہےہیں،ججزکےاپنےاعتراض کے بعد پیچھے کیارہ جاتاہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں11رکنی بینچ نےمخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔وکیل حامدخان اور وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل حامدخان نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ میں نےعدالت میں 3درخواستیں دائرکیں ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نےکہاکہ آپ کی درخواست ابھی عدالت تک نہیں پہنچی ۔
جسٹس امین الدین نےحامدخان سےمکالمہ کرتےہوئےکہاکہ رجسٹرارآفس سےدرخواستوں بارےپتہ کریں۔
وکیل فیصل صدیقی کےدلائل:
وکیل فیصل صدیقی نےکہاکہ میرےلیےتمام ججزقابل احترام ہیں،میرابینچ کےکسی ممبرکےوقارپربھی کوئی سوال نہیں،مجھے11رکنی بینچ کی تشکیل پرآئینی وقانونی اعتراض ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دئیےکہ واضح کردوں دونوں ججزنےخودبینچ سےعلیحدگی اختیار کی ،دوممبران کی خواہش پر11رکنی بینچ تشکیل دیاہے۔
وکیل فیصل صدیقی نےکہاکہ نظرثانی کیلئےججزتعدادکاایک جیساہوناضروری ہے۔
جسٹس امین الدین خان نےکہاکہ یہاں 13رکنی بینچ تھا2خودعلیحدہ ہوگئے ۔
جسٹس مسرت ہلالی نےریمارکس دئیےکہ دوممبران نےنوٹس نہ دینےکاخودفیصلہ کیا،آپ کیوں قائل کرنے کی کوشش کررہےہیں،ججزکےاپنےاعتراض کے بعد پیچھےکیارہ جاتاہے۔
وکیل فیصل صدیقی نےکہاکہ آئینی بینچ کی تشکیل بارےآرٹیکل 3پڑھیں گےتوسمجھ آجائےگی،آئینی بینچ کادائرہ اختیارکیسزکی حدتک طےشدہ ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ 191اےاور5کوملاکر پڑھیں اور188بھی پڑھ لیں۔جسٹس امین الدین خان بولےکہ آپ کامؤقف کیاہے۔
وکیل فیصل صدیقی نےکہاکہ آرٹیکل 185کی ذیلی شق2دیکھ لیں۔
جسٹس محمدعلی نےکہاکہ 191اےکاتعلق آرٹیکل 185سےکسی حدتک ہےلیکن تمام کیسزکیلئےنہیں۔
وکیل فیصل صدیقی نےدلائل دیتےہوئے کہ 191اےاووررائیٹ ایفکٹ نہیں دیتا،آرٹیکل 21اے3سروس ٹربیونل میں آئینی سوال ہوتوآئینی بینچ کے سامنے نہیں آئے گا،الیکشن ایکٹ ڈائریکٹ اپیل کاحق دیتا ہے، الیکشن ایکٹ مقدمات میں آئینی نکتہ ہوبھی توآئینی بینچ میں کیس نہیں آئےگا،ٹواےکی لینگوئج کس طرح مختلف ہےوہ بھی دیکھناضروری ہے۔
جسٹس امین الدین خان نےفیصل صدیقی سےمکالمہ کرتےہوئےکہاکہ آپ کتناوقت مزیدلیں گے۔
وکیل فیصل صدیقی بولےکہ اعتراضات پرتفصیل سےبیان کروں گا،کوئی فرق نہیں پڑےگااگرمیں ایک سماعت اورلےلوں گا،میں کل بھی یہاں ہوں گاکل دلائل دےدوں گا۔
جسٹس امین الدین خان نےکہاکہ آپ اعتراض پراتنےلمبےدلائل دے رہےہیں۔
وکیل فیصل صدیقی نےکہاکہ دوججزکےانکارکےباوجودبھی گیارہ رکنی بینچ نہیں بن سکتاتھا۔
جسٹس محمدعلی مظہر نےکہاکہ ہم نے15ججزمیں سے13رکنی بینچ تشکیل دےدیا۔
جسٹس مظہرنےوکیل فیصل صدیقی سےاستفسارکیاکہ اب اس مسئلےکاحل کیاہے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت کل صبح ساڑھے11بجےتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ مخصوص نشستوں پرنظرثانی کیس میں سنی اتحادکونسل نےبھی تین متفرق درخواستیں دائرکی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کےباسیوں کو خبردارکردیا
مئی 28, 2024 -
سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔