
دھنداندھادھند:موٹرویزکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئے بندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم2پنڈی بھٹیاں سےکوٹ مومن انٹرچینج تک دھندکی وجہ سےبندرہی،موٹروےایم3پرلاہورسےدرخانہ تک دھنداورسموگ کی وجہ سےٹریفک معطل،سموگ کےباعث موٹروےایم4پرملتان سےٹوبہ ٹیک سنگھ تک ٹریفک معطل رہی،ایم5ملتان سےسکھرتک ٹریفک کےلئے بندجبکہ موٹروےایم5روہڑی ٹول پلازہ سےرحیم یارخان انٹرچینج تک دھندکی وجہ سےبندرہی۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری کےبعدلاہورسیالکوٹ موٹروےکوکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
آپریشن غضب للحق:796افغان طالبان ہلاک،1043زخمی
اپریل 5, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان اور بھارت میں ٹرینیں رات کو تیز کیوں دوڑتی ہیں؟
اپریل 3, 2025 -
بارشوں کا نیاسپیل: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ستمبر 17, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














