دیوالی تقریب کی تصاویر وائرل، امر خان کے بولڈ لباس پر صارفین برہم

0
7

دیوالی تقریب کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ،اداکارہ امر خان کےبولڈ لباس پر صارفین برہم ہوگئے۔
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے اپنے ساتھی ہندو فنکاروں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان تصاویر میں متعدد فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے، خوشی کے رنگوں میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ فنکاروں کی جانب سے اپنے ہندو ساتھیوں کے ساتھ اظہارِ محبت اور مذہبی رواداری کا خوبصورت انداز ہے۔
تاہم اس موقع پر بعض اداکاراؤں کو ان کے لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ امر خان بھی تنقید کی زد میں آئیں، جنہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ان کا بلاوز انتہائی بولڈ تھا، جس پر متعدد افراد نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ دوسرے مذہب کا تہوار منانا مناسب نہیں، جبکہ دیگر نے کہا کہ اگر اظہارِ محبت کے طور پر منایا بھی جا رہا ہے تو لباس کے معاملے میں احتیاط برتنی چاہیے۔
ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا’’آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں‘‘ جبکہ کچھ نے اداکارہ کے لیےہدایت کی دعا بھی کی۔

Leave a reply