ربیکا خان کی ‘منگنی’ شدید تنقید کی زد میں

0
153

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان نے اپنے دیرینہ دوست حسین ترین سے منگنی کے چند دنوں سے جاری شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کے حیران کن اختتام پر سب دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پیجز پر صرف ربیکا خان اور حسین ترین ہی چھائے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کے شادی کی تقریب سے قبل منعقد کیے گئے فنکشنز ہیں۔

گزشتہ رات دونوں کی ‘ڈھولکی’ ہوئی اور اس کے بعد ‘قوالی نائٹ’ اور ‘ڈانڈیاں نائٹ’ میں بھی دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔

ڈانڈیاں نائٹ کے بعد ایک اور ‘ڈھولکی’ ہوئی اور پھر مہندی کی رسم ہوئی جس میں ربیکا نے حسین ترین کے نام کی مہندی لگائی اور مداح نکاح کی تصاویر جاری ہونے کا انتظار کرنے لگے لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب کو حیران کرگیا۔

شروع ہونے والی شاندار تقریب میں ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح نہیں ہوا بلکہ دونوں کی منگنی ہوئی اور اپنی ایک ویڈیو میں ربیکا خان نے اعلان کیا کہ ‘یہ ان کی چند روز سے جاری تقریبات کے سلسلے کی آخری تقریب ہے جو سب سے زیادہ گرینڈ ہے’۔

ربیکا خان کا یہ کہنا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے سر پکڑ لیے کیوں کہ کس کو بھی یقین نہیں آرہا کہ اتنی مہنگائی میں 6 مختلف تقاریب کے بعد شادی نہیں بلکہ صرف منگنی کرنے کی کونسی تُک بندی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اب اس ٹک ٹاکر جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا بنایا۔ تمام صارفین سوشل میڈیا انفلوئنسر یوٹیوب اور دیگر ذرائع سے کثیر دولت کما کر مہنگے ٹرینڈ سیٹ کردیتے ہیں اور جس کی وجہ سے ایک غریب پس رہا ہے۔

 

Leave a reply