رمضان میں بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ماہِ صیام کے دوران بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے دوران رواں ماہ فروری کے آخر اور مارچ کے آغاز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے شمالی اضلاع، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مارچ کے پہلے ہفتے میں بارش کی توقع ہے، جس سے روزے خوشگوار رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کے اثر سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے روشنیوں اور ساحلوں کے شہر کراچی کے مضافاتی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان بھی ہے، تاہم شہرقائد کے مرکزی علاقوں میں بارش کی توقع نہیں ۔
محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے، اس لیے شہریوں کو مناسب احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔















