رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
12

رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں رمضان کے پہلے اور دوسرے عشرے کے دوران موسم سرد اور خوشگوار رہے گا، تاہم آخری عشرے کے دوران موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنےکاامکان ہے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکی توقع ہے،خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں بھی موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سرداورتیزہوائیں چلنےکاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورتیزہوائیں چلنےکی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے ،کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply