روس،یوکرین جنگ بندی کی شرائط آپس میں طےکریں گے،ٹرمپ

0
3

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ روس اوریوکرین جنگ بندی کی شرائط آپس میں طےکریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےایک پیغام لکھاجس میں اُن کاکہناتھاکہ روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فون پر 2 گھنٹے بات ہوئی جو ان کے خیال میں اچھی رہی۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ روس یوکرین تصادم میں ہرہفتے5ہزارسےزائدلوگ مر رہےہیں،امیدہےجلدخوفناک صورتحال تھم جائےگی،روس اور یوکرین سیز فائر کے لیے فوری بات چیت شروع کردیں گے۔جنگ بندی کی شرائط فریقین آپس میں طےکریں گے۔
اپنےپیغام میں اُن کاکہناتھاکہ زیادہ اہم روس یوکرین جنگ کا خاتمہ ہے، روس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکا سے بڑے پیمانے پر تجارت کرنا چاہتا ہے۔روس کےپاس روزگاراوروسائل پیداکرنےکابھرپورموقع ہے،اسی طرح یوکرین بھی تعمیرِ نو کے عمل میں تجارت سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔جرمنی ،فرانس،اٹلی اورفن لینڈکوبھی پیشرفت سےآگاہ کردیا۔
امریکی صدرمزیدکہناتھاکہ پوپ لیو نے بھی امن مذکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

Leave a reply