ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کردی

0
19

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر، ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کردی۔
پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی ہے، جو ’’رابطہ‘‘ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونیوالی ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کیلئے ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے، جبکہ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔
ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گااور اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف ان ہی کاؤنٹرز پر ہوگی۔ ریفنڈ لینے کیلئے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروانا ہوگی، جس پر انہیں کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی ،جبکہ آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، جس سے ادائیگی کی گئی ہوگی۔
آن لائن ٹکٹوں کیلئے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی ،جو پی او ایس کیلئے مقرر ہے، یعنی آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا اور اگر ٹرین کی روانگی میں 1گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو آن لائن ریفنڈ 50 فیصد ملے گا۔

Leave a reply