ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں ہوتے ہیں؟دلچسپ وجوہات

0
75

پاکستان ٹوڈے: ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں ہوتے ہیں؟جانیے،دلچسپ وجوہات، ٹرین کا سفر کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر پتھر بکھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک کے درمیان اور دونوں اطراف پتھر موجود ہوتے ہیں اور ان پتھروں کی ریلوے ٹریک پر موجودگی کے پیچھے دلچسپ سائنسی وجوہات ہیں۔ ریلوے کے سٹیل ٹریک کے درمیان کنکریٹ یا لکڑی سے بنے تختے موجود ہوتے ہیں، جن کو سلیپر کہا جاتا ہے اور ان کے نیچے اور درمیان میں 2 تہوں میں پتھر بچھائے جاتے ہیں ،تاکہ وہ کنکریٹ یا لکڑی سے بنے تختوں کو ان کی جگہ پر رکھیں اور ریلوے ٹریک کو مضبوطی فراہم کریں۔ قابل ذکر بات یہ ہے۔

کہ ریلوے ٹریک پر پڑے یہ پتھر کوئی عام نہیں بلکہ خاص قسم کےہوتے ہیں، جو ٹرین کے بھاری وزن یا اس کے گزرنے سے پیدا ہونیوالے ارتعاش سے بھی اپنی جگہ سے نہیں ہلتے۔ریلوے ٹریک کے نیچے اور درمیان میں پتھر بچھانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب کوئی بھاری ٹرین پٹری سے گزرتی ہے تو اس کا وزن متوازن رہتا ہے اور زمین کو نقصان نہیں پہنچتا۔

صرف اتنا ہی نہیں، بلکہ ان پتھروں کو بچھانے سے بارش کا پانی ریلوے ٹریک پر جمع نہیں ہوتا، بلکہ زمین کے اندر چلا جاتا ہے، جس کی وجہ سے گندگی نہیں ہوتی۔ اسی طرح اگر ریلوے ٹریک پر گھاس پھوس اور درخت اگ جائیں تو ٹرین کو سفر کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن ان پتھروں کی موجودگی کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر کسی قسم کا سبزہ نہیں اگتا۔ ریلوے ٹریک کو بنانے کیلئے اس طریقہ کار کا استعمال 200 سال سے زیادہ عرصے سے کیا جا رہا ہے ،جو ابھی تک کارگر اور مؤثر ہے۔

Leave a reply