پاکستان ریلویز نے لاہور اور کراچی کے درمیان تیز رفتار ایکسپریس ٹرین شروع کرنے کافیصلہ کر لیا۔
یہ ٹرین اسلام آباد اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کی طرز پر چلائی جائے گی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق نئی ٹرین سروس کا بنیادی ہدف مسافروں کو جدید سہولیات اور سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ فی الحال متعلقہ محکموں کی ٹیمیں اس جدید ٹرین کے آغاز کی تیاریوں پر کام کررہی ہیں،تاہم نئی ایکسپریس ٹرین نئے سال میں جنوری 2025 کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔
پاکستان ریلویز کی توجہ مسافروں کیلئے خدمات کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، مقامی طور پر کوچز تیار کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، جس سے درآمدات کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔نئی کوچز میں خوراک کے معیار اور صفائی کو بہترین کرنے کیلئے بھی محکمہ کام کر رہا ہے، تاکہ مسافروں کیلئے ایک آرام دہ اور صاف ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔
گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح 2015میں اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے کیا گیا تھا، اسلام آباد سے کراچی کنٹونمنٹ سٹیشن تک کا سفر طے کرنے میں یہ ٹرین تقریباً 20 گھنٹے لگاتی ہے، اس ٹرین کے مجموعی طور پر 11 سٹاپ ہوتے ہیں، جس میں مارگلہ، راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور، سکھر/روہڑی، حیدرآباد، ڈرگ روڈ اور کراچی کینٹ شامل ہیں۔
اس ٹرین میں مسافروں کیلئے مختلف کلاس کی سہولت دستیاب ہے، جس میں اے سی، اے سی پارلر اور اکانومی کلاس کے ساتھ ایک جدید ڈائننگ کار بھی موجود ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔