ریلیزکےپہلےروزہی سنگھم اگین نےبڑابزنس کرلیا

0
27

بالی ووڈاداکار اجےدیوگن کی سنگھم اگین نےریلیزکےپہلےروزہی باکس آفس پربڑابزنس کرلیا۔
بھارتی ڈائریکٹرروہت شیٹھی کی فلم سنگھم اگین نےریلیزکےپہلےہی روزباکس آفس پر45کروڑ کابزنس کرلیا۔
خیال رہے کہ اجے دیوگن، کرینہ کپور، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف جیسی ملٹی اسٹارر کاسٹ’سنگھم اگین‘ کا کارتک آریان، دیویا بالن اور مادھوری ڈکشٹ پر مشتمل ‘بھول بھلیاں 3’ کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ تھا۔جس میں ابھی تک سنگھم اگین کامیاب ہوگئی ہے۔لیکن مستقبل میں بازی پلٹ سکتی ہے۔
دونوں ہی فلمیں دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنیں اور فلمی پنڈتوں کو ان دونوں فلموں کی کارکردگی کا بے چینی سے انتظار تھا۔
روہت شیٹھی کی پولیس والوں کی دنیا کے گرد گھومتی اس فلم نے پہلے ہی روز زوردار اوپننگ کی اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک ہی دن تقریباً 45 کروڑ بھارتی روپے کما لیے۔

Leave a reply