ریل کے مسافروںکیلئے بڑی عید پر ایک اور بڑی خوشخبری ۔
یلوےنے عیدالاضحی کے موقع پر ایک اور اضافی ٹرین چلانےکااعلان کردیا ۔ پاکستان ریلویز کا عید الاضحی پر ٹرینوں کے کرایوں میں25 فیصد رعایت کے اعلان کے بعد رش کے باعث اضافی ٹرین چلانے کا فیصلہ ۔
دالاضحی پرکراچی سےمسافرٹرینوں میں بکنگ مکمل ہوچکی ۔اب ریل کے مسافروں کی سہولت کیلئے بڑی عیدکے موقع پر چوتھی سپیشل ٹرین بھی چلائےگی۔اس سے قبل ریلوے انتظامیہ نے 3 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ ریلوے انتظامیہ نے لالہ موسیٰ براستہ سرگودھا ٹرین 2 منٹ روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
رجمان ریلوے کے مطابق چوتھی عیدسپیشل ٹرین کراچی سےلاہور کیلئے چلائی جائےگی،عید سپیشل ٹرین 15 جون کو دوپہر میں کراچی سےروانہ ہوگی، مجموعی طورپرعید پر4عید سپیشل ٹرینیں چلیں گی۔
پہلی عید سپیشل کراچی سےپشاورکیلئے14جون کوچلےگی،جبکہ دوسری عیدسپیشل کوئٹہ سےراولپنڈی کیلئے14جون شام میں روانہ ہوگی، تیسری عید سپیشل15جون کودوپہرمیں کراچی سےلاہورکیلئےروانہ ہوگی،چوتھی عید سپیشل 15جون کورات میں کراچی سےلاہورکیلئےروانہ ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔