رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، ترجمان سندھ رینجرز

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) گرفتار ملزمان میں محمد شہباز، فہیم احمد میرانی اور محمد بابرخان درانی شامل، ترجمان سندھ رینجرز
کراچی: ملزمان نے 17 مارچ کو گلشن اقبال بلاک 17 میں چکن سپلائر سے لوٹ مار کی تھی، رینجرز چوکی پر تعینات اہلکاروں کی مداخلت پر ملزمان فرار ہوگئے تھے، ملزمان کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر کی گئی
کراچی: واقعہ کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج ہے، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک موٹر سائیکل اور 12 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔
کراچی: گرفتار ملزمان منظم گروہ کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کاروباری افراد سے اسلحے کے زور پر رقم چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کامنصوبہ، 100 ارب روپے مختص
مارچ 11, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکپتن:ڈی ایچ کیوہسپتال میں20بچوں کی اموات ،مقدمہ درج
جولائی 5, 2025 -
ایشین چیمپئنزٹرافی:پاکستان ہاکی ٹیم نےجاپان کو شکست دیدی
ستمبر 11, 2024 -
ہالی ووڈ تاریخ ساز بزنس کرنے والی کامیاب فلمیں
اکتوبر 10, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














