
پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ سارہ عمیرنےہدایت کارکوتھپڑ مارنے کے بارےمیں بڑاانکشاف کردیا۔
اداکارہ سارہ عمیرنےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےمارننگ شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےنجی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئےجن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےاداکارہ سےسوال کیاکےشوٹنگ کےدوران کبھی کوئی عجیب واقعہ پیش آیاہو۔جس کےجواب میں سارہ عمیرکاکہناتھاکہ کافی دیرپہلےکی بات ہےکہ ہم ایک ڈرامےکی شوٹنگ کےلئےسندھ ایک گاؤں میں شوٹنگ کررہے تھے کہ وہاں کھانے کے دوران جب ہم میز پر بیٹھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے ہاتھ لگایا۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اُٹھ کر میز کی دوسری طرف والی کرسی پر جاکر بیٹھ گئی، میز چھوٹی ہونے کے باوجود ہدایت کار نے مجھے دوبارہ ٹیبل کے نیچے سے چھوا جس پر بہت پریشان ہوئی۔
اداکارہ نےگفتگوکوجاری رکھتےہوئےبتایاکہ میں اس حرکت کی وجہ سے کافی پریشان ہوئی جس پرپہلےتومجھےسمجھ ہی نہیں آئی اورلیکن جب یقین ہوگیاکہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔
سارہ عمیرنےمزیدبتایاکہ اگلےدن شوٹنگ کےدوران وہی ہدایت کارلڑکیوں کومختلف قسم کےسین بتانے کے بہانےانہیں نامناسب انداز سے چھو رہا تھا، جب اس نے مجھے بھی نامناسب انداز میں چھوا تو میرا غصہ برداشت سے باہر ہو گیا اور سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا،اورپھرمیں کہاکہ میں مزیداس ڈرامےمیں کام نہیں کرسکتی اور وہاں سے چلی گئی تھی۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔