
سانحہ جعفرایکسپریس کے17روزبعداندرون ملک ٹرین سروس بحال ہوگئی۔
رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پشاورجانےوالی جعفرایکسپریس کوئٹہ سٹیشن سےروانہ ہوگئی،مسافروں نےاپنی سیٹوں کی بکنگ گزشتہ روزکروائی تھی،9بوگیوں پرمشتمل400سےزائدمسافروں کولیکرٹرین روانہ ہوئی۔
ریلوےحکام کےمطابق سیکیورٹی کلیرنس ملنےکےبعدٹرین سروس بحال کی گئی ہے،دہشت گردی کےواقعہ کےبعداندرون ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی تھی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزپشاورسےکوئٹہ کےلئےٹرین روانہ کی گئی تھی ۔جس کوامیرمقام نےروانہ کیاتھا۔
واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 17 دن بعد یہ دوبارہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔
پورا ہفتہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی
اپریل 19, 2025چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کانفرنس میں شرکت کیلئےچین روانہ
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔