سرمایہ کاروں کیلئےمثبت اشارہ،پاکستان معاشی اصلاحات ،استحکام کی راہ پرگامزن

0
9

سرمایہ کاروں کےلئےمثبت اشارہ،پاکستان معاشی اصلاحات اوراستحکام کی راہ پرگامزن،معاشی استحکام اوراصلاحات کےباعث ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسیزبلومبرگ کی جانب سےپاکستان کاآؤٹ لک جاری کر دیاگیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق پاکستان عالمی سطح پرابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست ہوگیا،پاکستان میں ڈیفالٹ کاخطرہ کم ہوکر59فیصدسے 47فیصد پر آگیا،پاکستان کی عالمی خودمختاررسک میں 1100 بیسزپوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ پاکستان نےارجنٹائن،تیونس اور نائیجیریا کوپیچھےچھوڑدیا،معاشی استحکام،آئی ایم ایف سےکامیاب مذاکرات اورقرضوں کی بروقت ادائیگی اہم عوامل ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کےڈیفالٹ رسک میں گزشتہ12ماہ میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی، ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتمادکا مظہر ہے، عالمی مالیاتی اداروں کیجانب سےکریڈٹ آؤٹ لک میں بہتری سےڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔ پاکستان نےعالمی خودمختاررسک میں بہتری میں سب کوپیچھےچھوڑدیا۔

Leave a reply