سشمیتا سین شادی کے لیے تیار،دولہاکیساہواداکارہ نےبتادیا

0
57

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین شادی کےلئےمان گئیں اوردولہاکیساہووہ بھی بتادیا۔
1994 میں مس یونیورس (مقابلہ حسن) کا ٹائٹل جیتنے والی 49 سالہ اداکارہ سشمیتا سین ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہی ہیں، اکثر ان سے شادی کے حوالے سے بھی سوال پوچھا جاتا ہے کہ آخر وہ شادی کب کر رہی ہیں۔
ویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرحالیہ لائیو سیشن کے دوران اداکارہ سشمیتا سین نےشادی کے بارے میں بات کرتےہوئےاپنےجدبات کا اظہارکیا۔ان کاکہناتھاکہ وہ شادی کے لیے تیار ہیں لیکن کوئی شادی کرنے کے لائق ملے تب وہ شادی کریں گی۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ’ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی، کہتے ہیں یہ دل کا رشتہ ہوتا ہے تو دل تک بات بھی تو پہنچنی چاہیے پھر شادی بھی کر لیں گے‘۔
واضح رہے کہ سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور دو بچیوں کو گود لیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔
سشمیتا سین کے ڈائرکٹر مدثرعزیز، اداکار رندیپ ہوڈا، پاکستانی کرکٹڑ وسیم اکرم اور ڈائریکٹر وکرم بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا میں سرخیوں میں رہ چکی ہیں لیکن اداکارہ نے کبھی کسی سے تعلقات کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

Leave a reply