سلمان خان کی فلم سکندرکاٹیزرلانچ کیوں ملتوی ہوا؟بڑی وجہ سامنےآگئی

0
14

بالی ووڈمیں بھائی جان کےنام سےپہچان رکھنےوالےاداکارسلمان خان کی فلم’’سکندر‘‘کالانچ ٹیزرکیوں ملتوی ہوا؟بڑاوجہ سامنےآگئی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کےسٹاراداکارسلمان خان کی 59ویں سالگرہ کےموقع پرفلم’’سکندر‘‘کاٹیزرجاری ہوناتھاجوکہ ملتوی کرناپڑا۔
فلم’’سکندر‘‘کےپروڈیوسرنےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق (ٹوئٹر)پر ایک پیغام لکھاجس میں انہوں نےکہاکہ ہمارے محترم سابق وزیراعظم من موہن سنگھ جی کے انتقال کی وجہ سے فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر ریلیز 28 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
سلمان خان کی سالگرہ پر فلم کے پروڈیوسرز نے شائقین کو اس وقت خوش کر دیا جب انہوں نے فلم’’ سکندر‘‘ میں سلمان کی لک والا پوسٹر جاری کیا۔ پوسٹر میں سلمان خان کو ایک سوٹ میں نیزا اٹھائے دکھایا گیا ہے، جس سے ان کی دبنگ جھلک ملتی ہے ۔
واضح رہےکہ فلم’’سکندر‘‘میں سلمان خان کےساتھ اداکارہ راشمیکا مندانا نے کرداراداکیاجبکہ یہ فلم آئندہ سال سنیماگھروں کی زینت بنےگی۔

Leave a reply