سلمان خان کے شادی نہ کرنے کی وجہ والد نے بتا دی

0
59

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ شادی تب کریں گے جب انہیں کوئی مل جائے گا کیوں کہ وہ چاہتے ہیں یہ ان کی پہلی اور آخری شادی ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سلمان خان کے شادی نہ کرنے کے سوال پر ان کے والد سلیم خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سلمان جلدی تعلق بنالیتے ہیں لیکن اسے آگے بڑھانے( نام دینے ) میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ وہ اُس لڑکی میں ان خصوصیات اور صلاحیتوں کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی والدہ میں ہیں۔

والد سلیم خان نے کہا کہ سلمان فطرتاً سادہ مزاج ہیں، آسانی سے کسی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں لیکن شادی کی ہمت نہیں رکھتے کیوں کہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ ان سے شادی کرنے والی عورت اُن کی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس لڑکی سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کو ایسے ہی دے جیسے اُن کی ماں نے دی،سلمان کی خواہش ہے کہ اُن کی بیوی ایسی ہو جو شوہر اور بچوں کے لیے کھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھالے لیکن آج کے دور میں ایسی عورت ملنا آسان نہیں ہے۔

 

Leave a reply