سموگ کی صورتحال میں بہتری، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

0
25

سموگ کی صورتحال میں بہتری،آج سے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ موسم سرما کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔
فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بھی بحال کردیا گیا ہے، تاہم سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کیلئے کلاسز وائز سکولوں کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
دوسری طرف موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارننگ شفٹ میں تمام سکولز صبح ساڑھے آٹھ سے دوپہراڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ کے روز سکولز ساڑھے 8بجے سے ساڑھے 12بجےتک کھلے رہیں گے، جبکہ ایوننگ شفٹ میں سکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کُھلے رہیں گے۔

Leave a reply