سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

0
54

پاکستان ٹوڈے: سکولوں کے طلبا کیلئے خوشخبری ,پنجاب کے بعد سندھ نے بھی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کا نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔ پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی، تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی کے مہینے میں ہیٹ ویوز نہ ہونے کی وضاحت کر دی۔

جس کے بعدسندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ سندھ بھر میں سرکاری و نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سےشروع ہوں گی، جو31 جولائی تک جاری رہیں گی۔

Leave a reply