
مقامی وعالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرےروزسونےکی قیمت میں ہزاروں روپے کااضافہ ہونے سے نیا ریکارڈقائم ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 2ہزارروپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا3لاکھ پچاس ہزارروپےکاہوگیا،جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 1710روپےکااضافہ ہونےسے3لاکھ 68روپےہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کے ساتھ3329 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 3لاکھ 48ہزار روپےکاہوگیاتھا۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 7373 روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 86 ڈالر کا بڑا اضافہ ہواتھا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹیسٹ سیریز:بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے پہنچ گئی
اگست 13, 2024 -
پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس طلب کرنےکافیصلہ
ستمبر 4, 2024 -
آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی کےٹورکااعلان کردیا
نومبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔