سٹیج ،ٹی وی اورفلم کےناموراداکارانورعلی انتقال کرگئے

سٹیج ،ٹی وی اورفلم کےناموراداکارانورعلی طویل علالت کےباعث انتقال کرگئے۔
65 سالہ انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،اُن کو کل طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مگروہ جانبر نہ ہوسکےاورخالق حقیقی سےجاملے۔
ماضی کے اداکار انور علی جنہیں لوگوں نے 70، 80 اور 90 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرتے دیکھا ہو گا۔
پاکستانی شائقین نے ڈرامہ اندھیرا اجالا، ابابیل اور ہوم سویٹ ہوم میں ان کو اداکاری کرتے دیکھا، سٹیج ڈراموں میں بھی کام کرتے رہے، اب کافی عرصہ سے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کے راستے کو اپنا چکے تھے۔
واضح رہےکہ انور علی کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیاگیا ۔