سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے

0
135

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق  سٹیٹ بینک ذخائر 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 8 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں کمی آئی ہے۔

کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 5 ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئے، جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس طرح ملکی زرمبادلہ کا مجموعی ذخیرہ 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

Leave a reply