سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس: فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

0
4

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی ٹرانسفر سے متعلق فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت پانچ وکلاء نے مشترکہ طور پر انٹرا کورٹ اپیل جمع کروائی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز ٹرانسفر سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آئین کی تشریح کرتے ہوئے آرٹیکل 175-اے کو نظر انداز کیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ ججز کی ٹرانسفر سے پہلے متعلقہ چیف جسٹس صاحبان سے باقاعدہ مشاورت نہیں کی گئی، جو آئینی تقاضا ہے۔
درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ججز کی ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 200 کے مطابق نہیں ہے، جبکہ ججز کی سنیارٹی کا معاملہ صدرِ پاکستان کو بھیجنا آئین کے منافی ہے۔

Leave a reply