
سیاحت کےفروغ کیلئے اقدامات،لاہور چڑیا گھر آنیوالے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،سیاح اب جدید ترین ٹیکنالوجی سے جانوروں کو قریب سے دیکھ اور چُھو سکیں گے۔
لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا ،جہاں بہت جلد سیاح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔
لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد کے مطابق ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں، جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔سیاح ان مناظر کی تصاویر بھی بنا سکیں گے۔ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں گے، جہاں ان پر خطرناک جنگلی جانور حملہ کرتے محسوس ہوں گے۔
وی آر کی مدد سے ان جانوروں کو قریب محسوس کیا جاسکے گا۔ وی آر کے ذریعے ایسا محسوس ہوتا ہے، جیسے آپ ایک خطرناک جنگل میں موجود ہیں، جہاں ہرقسم کے جنگلی جانور، حشرات اور پرندے ہیں ۔
ورچوئل رئیلٹی کا ٹکٹ 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی کا ٹکٹ 200 روپے اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کا ٹکٹ 300 روپے کا ہے۔ اب سیاحوں کی مرضی ہے کہ وہ تمام سہولتیں دیکھنا چاہتا ہیں یا کوئی ایک چیز دیکھنا چاہتا ہیں۔اس سے چڑیا گھر آنیوالے سیاحوں کو جدید اور بہترین تفریحی و سیاحتی سہولت میسر آئے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلسل کمی کےبعدڈالرکی قیمت میں اضافہ
اگست 28, 2024 -
عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرعدالت نےہدایت کردی
فروری 12, 2025 -
بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت 1 بجے تک وقفہ کر دیا
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔