سیاسی میدان میں بڑی ہلچل:نوازشریف سےفضل الرحمان کی ملاقات متوقع

0
42

سیاسی میدان میں بڑی ہلچل:مسلم لیگ (ن) کےصدرمیاں محمدنوازشریف اورسربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان کی آج ملاقات کاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق فلسطین پراسرائیلی بربریت کوآج ایک سال مکمل ہوگیاہےجس کےلئے پاکستان حکومت نےگول میزکانفرنس طلب کی ہے، جس کی میزبانی صدر مملکت آصف علی زرداری کر رہے ہیں، امکان ہے کہ کانفرنس کے دہانے پر مختصر بات چیت کے لیے باہمی دلچسپی کے کچھ امور بھی سامنے آئیں۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کی موجودگی میں نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہو سکتی ہے، پارلیمانی الجھاؤ کی ابتداء کے بعد تقریباً تین ماہ میں یہ ان دونوں سیاسی شخصیات کی پہلی ملاقات ہوگی ۔

Leave a reply