سیف علی خان کےگھر ڈکیتی،اداکارمزاحمت پرزخمی،ہسپتال منتقل

0
21

بالی ووڈمیں چھوٹےنواب کےنام سےشہرت رکھنےوالےسیف علی خان کے گھر ڈکیتی کی کوشش کی گئی مزاحمت پراداکارپرچاقوسےحملہ،جس سےوہ زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق ممبئی کےعلاقےباندرامیں بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر پرگزشتہ رات 2بج کر30منٹ پر نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سےگھرمیں داخل ہونےکی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم نےچاقوسےحملہ کردیاجس سےاداکارشدیدزخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیاکےمطابق سیف علی خان کوزخمی حالت میں لیلاوتی ہسپتال منتقل کیاگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے، جب کہ گھر والے محفوظ رہے۔
ڈاکٹر کا بیان:
اداکار کی لیلاوتی ہسپتال میں سرجری کردی گئی ہے، ہسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اُتمانی کے بیان کے مطابق اداکارسیف علی کو چاقو کے وار سے چھ زخم آئے جس میں سے دو کافی گہرے تھے۔
ڈاکٹر کے مطابق ان میں سے ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے نزدیک تھا۔
پولیس کاکہناہےکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے جب کہ گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں اور پولیس گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔

Leave a reply