شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبر:رائزنگ سٹارزایشیاکپ کاشیڈول جاری

0
4

شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبر: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے باضابطہ طور پر ایشیا کپ رائزنگ سٹارز چیمپئن شپ 2025 ( کا شیڈول جاری کردیا۔
اےسی سی کےشیڈول کےمطابق رائزنگ سٹارزایشیاکپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں14 سے 23 نومبر تک کھیلاجائےگا،ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔
اےسی سی کےمطابق ایونٹ کودوگروپس میں تقسیم کیاگیاہے،گروپ اےمیں سری لنکا،بنگلہ دیش،افغانستان اورہانگ گانک شامل جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت ،عمان اوریواےای کی ٹیمیں ہوں گی۔
پاکستان اےاپناپہلامیچ عمان کےخلاف 14نومبرکوکھیلےگا،پاکستان اے کا دوسرامیچ 16نومبرکورویتی حریف بھارت سےہوگا،پاکستان اےاپناآخری گروپ میچ18 نومبرکویواےای سےکھیلےگا۔رائزنگ سٹارایشیاکپ کےسیمی فائنلز21اورفائنل 23نومبرکوہوگا۔

Leave a reply