پاکستان ٹوڈے: ایرانی صدر کے لئے دعا گو ہیں,افسوس ناک واقعے پر افسردہ ہیں, آج بھی عدالت نے پوچھا کہ جرم کیا
تفصیلات کے مطابق نیب والے بھی بتاتے ہیں کہ مالی فوائد نہیں اٹھائے, نیب یہ بھی بتانے سے قاصر ہے کہ کونسے اختیارات سے تجاوز کیا, بدقسمتی ہے لوگ کئی سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں نیب کے پاس کوئی شواہد نہیں ہوتے, جن لوگوں نے کیس بنائے ہیں۔
سابق چیئرمین نیب کو جواب دہ تو ہونا پڑے گا، مستقبل میں جھوٹے کیسز سے بچنے کے لئے عدالت کوئی فیصلہ کرے گی ،نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا ہے۔ سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گا، پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہونگے، عوام کہہ رہے کہ الیکشن چوری شدہ ہیں۔
پورے پاکستان میں فارم 45 اور 47 ملتے نہیں ہیں، باجوہ صاحب نے ہائبرڈ حکومت کی بات کی، آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں جب تک بڑے پیمانے پر نظام کی تبدیلی نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا۔
آئین توڑنے کے خلاف کبھی کارروائی نہیں ہوئی، ماضی کریدیں گے تو 1947 تک جانا ہوا، حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، عمران خان جس راستے سے آئے موجودہ حکومت والے بھی ایسے ہی آئے ہیں۔
خاص مقاصد کی تکمیل کے لئے الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں بنائی جاتی ہیں، ہم عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں، ہم اسٹبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کر آئے ہیں، ملکی مسائل کے حل کے لئے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہونگے، سیاسی جماعتوں نے اقتدار کا راستہ اپنا لیا ہے۔
ایم ڈی پی ایس او کی تقرری کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور دیگر عدالت میں پیش, کیا ملزمان کی جانب سے مالی فوائد حاصل کئے گئے؟ عدالت
ملزموں کی جانب سے مالی فوائد حاصل نہیں کئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، ہمارے پاس تو اختیارات ہی نہیں تھے تو اسکے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ ملزموں نے مالی فوائد حاصل کرنے سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں، عدالت کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
نیب والے بھی وہی کیس چلانا چاہتے ہیں جس میں انکا خود فائدہ ہو، ریفرنس کو چلانے کے لئیے اس بات کا ثابت ہونا ضروری ہوتا ہے کہ ملزموں نے مالی فوائد حاصل کئے ہیں ، یہ کیس اگر نیب کا نہیں تو کس عدالت میں چلے گا؟
پراسیکیوٹر نیب آئندہ پر اس حوالے سے آگاہ کریں۔ عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے ریفرنس کے مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ نیلم منیرپیاگھرسدھارنےکوتیار؟
نومبر 29, 2024 -
دبئی کے مسافروں کیلئے المکتوم ایئرپورٹ کب فعال ہو گا؟
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔