شاہین آفریدی پی ایس ایل10کی ٹیم کےکپتان مقرر

0
4

شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل)10 کی ٹیم کا کپتان مقررکردیاگیا۔
(عتیق ملک)پاکستان سپرلیگ10 میں لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ایکس کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا ہے۔پی ایس ایل 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی گئی۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔
شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔ سکندر رضا نے11 میچزمیں 254 رنزبنائےجس میں 2 نصف سنچریاں اور 10 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ اوپنر فخر زمان نے3 میچز کھیلے جس میں انہوں 439 رنز بنائےاور4 نصف سنچریاں کیں انہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی ہے۔ پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔
حسن نوازکوٹورنامنٹ کابہترین بلےبازقراردیاگیا۔انہوں نے12میچزمیں 399رنزبنائےجس میں ایک سنچری اور3نصف سنچریا ں بنائیں،جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف نےبھی 12میچزمیں163رنزبنائےاور17وکٹیں حاصل کیں،اورابرااحمدنے12میچزمیں17وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگزنے 22 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں ایلیمینیٹر ون میں قلندرز سے ہارنے سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، اس کے بھی تین کھلاڑی اس پی ایس ایل ٹیم میں شامل ہیں۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے11میچز کھیلےاور 368 رنز بنائےجس میں انہوں نے3 نصف سنچریاں بنائی۔جیمزونس نےپی ایس ایل میں 378رنزبنائےجس میں ایک سنچری اورتین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
حسن علی نےایونٹ میں 10میچزکھیلےجس میں انہوں نے17کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ خوشدل شاہ نے11میچز کھیلےانہوں نے253رنزبنائےاُن کی ایک نصف سنچری شامل ہے انہوں نے7وکٹیں بھی لیں وہ پی ایس ایل ٹیم کے12ویں کھلاڑی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان، جنہوں نے 12 میچوں میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے449 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں سرفہرست رہنے پر حنیف محمد کیپ حاصل کی۔
پی ایس ایل الیون کی لائن اپ کو پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر علی رضا نے مکمل کیا ہے جنہوں نے9 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply