پاکستان ٹوڈے: سعودی عرب جانیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ شاہ فیصل محل کو بحالی کے بعد میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شاہ فیصل محل کی بحالی اور اسے ایک میوزیم اور تعلیمی، ثقافتی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی۔یہ محل دارالحکومت الریاض "الفیصل میوزیم” کہا جاتا ہے۔ یہ محل دارالحکومت ریاض میں المعذر کالونی میں واقع ہے۔
اس بات کا اعلان شاہ فیصل سینٹر فارریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور الفیصل یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیزکے وائس چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ محل ثقافتی، تعلیمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہونے والے کی وجہ سے اہم تاریخی واقعات کا شاہد تھا اور کئی سال گذرنے میں کچھ جگہیں منہدم ہوچکی ہیں اسے بحال کرکے "الفیصل میوزیم” بنا دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔