تحریک انصاف کےرہنماشعیب شاہین کانام سفری پابندی لسٹ سےنکال دیاگیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئےجبکہ نمائندہ پاسپورٹ آفس بھی عدالت میں پیش ہوا۔
شعیب شاہین کہاکہ پہلے میرا نام پی آئی این ایل میں ڈالا گیا تھا،عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے لسٹ سے میرا نام نکال دیا،سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں دوبارہ ڈالا گیا۔
ایف آئی اےنےکہاکہ ہماری طرف سے شعیب شاہین کا نام کسی لسٹ میں نہیں۔
نمائندہ پاسپورٹ آفس نےکہاکہ شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلیئر کردیا گیا، شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو کردیا گیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نےریمارکس دئیےکہ اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خیبرپختونخوا کیلئے بڑا ریلیف
مارچ 7, 2024 -
پی ٹی آئی کاعمران خان کی جیل سےر ہائی کی جامع حکمت عملی پرغور
اکتوبر 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔