شہباز ، مریم بہترین کام کررہے ہیں، ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، نوازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےکہاہےکہ شہبازشریف اورمریم نوازبہترین کام کررہے،پاکستان میں ہرکام میرٹ پرہورہاہے۔
لندن میں صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےصدرمسلم لیگ میاں محمدنوازشریف کا کہناتھاکہ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا، قومی ائیرلائن بند کروانے والے کےخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔ شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے، سب کو پاکستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا،مریم نواز شہبازشریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ لاہور کی بحالی کے لیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
ججزٹرانسفرکیس کی آئندہ سماعت کاوقت تبدیل
اپریل 23, 2025ڈیڑھ سال بعدتوجسمانی ریمانڈنہیں دیاجاسکتا،جسٹس ہاشم کاکڑ
اپریل 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔