شہریار منور کی ’شبِ موسیقی‘،فنکاروں نےمحفل کوچارچاندلگادئیے

0
73

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکاروفلمسازشہریارمنوراوراداکارہ ماہین صدیقی کی ’شبِ موسیقی‘ نےسوشل میڈیاپرتہلکہ مچادیا،فنکاروں نےبھی محفل کوچار چاند لگادئیے۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پراداکارشہریارمنور نے ’شبِ موسیقی‘ کا فوٹو شوٹ شیئر کیا۔جوکہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھاجاسکتاہےکہ اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شبِ موسیقی میں شوبزستاروں نےخوب دھوم مچائی،جس میں ثروت گیلانی، احد رضا میر، عاصم رضا اور فہد مرزا دھوم دھڑکا کرتے دکھائی دیے۔
جوڑی نےشادی کےاس فنکشن کےلئے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز حسین ریحار اور ثناء سفیناز کا انتخاب کیا۔
ماہین صدیقی نےحسین ریحار کاتیارکردہ لباس زیب تن کیاجبکہ شہریار منور نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے پستہ گرین کرتہ، پینٹ اور کورٹ کا انتخاب کیا۔
گزشتہ چندروزسےاداکاروفلمسازشہریارمنورکی شادی کی تقریبات کاسلسلہ جاری جس میں ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی کے بعد اب ’شبِ موسیقی‘ کافنکشن ہوا۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماہین صدیقی اداکارہ زیبا بختیار کی بھانجی ہیں۔

Leave a reply