شہنشاہِ جذبات اداکار محمد علی کومداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

0
4

جذباتی مکالمے، گرج دار آواز اور حقیقت کے قریب اداکاری کرنیوالےاداکارمحمد علی کومداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے۔

19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رامپور میں آنکھ کھولنےوالے محمد علی کا خاندان 1947ء میں تقسیم کے بعدہجرت کرکےپاکستان کےشہرکراچی میں آباد ہوگیا۔ 1956ء میں محمدعلی نےریڈیو پاکستان حیدرآباد سٹیشن میں بطور براڈکاسٹر شمولیت اختیار کی۔
پھروہ ریڈیوپاکستان کراچی چلےگئے،جہاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری ان کی اداکاری کے لئے ان کے سرپرست بن گئے۔محمدعلی نےاپنےفلمی کیریئرکاآغازفلم ’چراغ جلتارہا‘سےکیااور پھر شوبز دنیا کے ہو کر رہ گئے۔انہوں نےاپنی اداکاری سےلوگوں کےدلوں پرراج کیا۔

اداکار محمد علی 19 مارچ 2006 کو وفات پاگئے، تاہم اپنی باکمال اداکاری کی صورت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Leave a reply