صاحبہ نےساتھی اداکارکوتھپڑکیوں مارا؟اداکارہ نےبڑاانکشاف کردیا

0
9

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ صاحبہ نےشوٹنگ کےدوران ساتھی اداکار کوتھپڑکیوں مارا؟اداکارہ نےبڑاانکشاف کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ صاحبہ ایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شریک ہوئیں جہاں پران سےفنی کیرئیر اورذاتی زندگی کےبارےمیں سوال وجواب کئے گئے جن کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےصاحبہ سےفلمی دنیاکےیادگارواقع کےبارےمیں سوال کیاتواداکارہ نےایک واقعہ سنایاجوکہ بڑاہی دلچسپ تھا،اداکارہ نےبتایا کہ ماضی میں فلم کی عکسبندی کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا جس سے وہ زمین پر جاگرا تھا۔
صاحبہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے اور وہ خود ہیروئن تھیں، ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا، وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ جس اداکار کو تھپڑ مارا تھا اس کا نام مجھے یاد نہیں ہے کیونکہ اس نے بعد میں شوبز انڈسٹری میں کام جاری نہیں رکھا، نا ہی وہ مشہور ہوا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو ممکنہ طور پر فیصل قریشی کے پاس موجود ہے۔
اُن کے مطابق فیصل قریشی نےاس سارےواقع کی ویڈیوبنائی تھی، اس وقت چھوٹے کیمرے ہوا کرتے تھے جس سے فیصل نے ویڈیو بنائی، آج بھی جب فیصل قریشی سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس تھپڑ کو یاد کرتے ہیں۔
البتہ اداکارہ نے فلم کا نام بھی پروگرام میں نہیں بتایا، جبکہ صاحبہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Leave a reply