
بجلی صارفین کےلئےبڑی خوشخبری ،نیپرا نے1روپے88پیسےفی یونٹ بجلی سستی کردی۔
نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 3ماہ کے لئے بجلی سستی کردی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کے مطابق یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو اگست سے اکتوبر 2025 تک ریلیف ملے گا۔ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی تھی، جس کا جائزہ لینے کے بعد قیمتوں میں اس سے زیادہ کمی کی منظوری دی گئی۔
سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ
نومبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےحبس کی شدت میں اضافہ ہوگیا
جولائی 26, 2025 -
سرکاری اداروں کوضم کرنےکیلئےوفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب
دسمبر 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














