صدرآصف زرداری کی طبیعت بہترہے،پریشانی کی بات نہیں، ڈاکٹر عاصم حسین

ڈاکٹرعاصم حسین نےکہاہےکہ صدرمملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہترہے ،پریشانی کی بات نہیں۔
کراچی میں معالج صدرزرداری ڈاکٹرعاصم حسین کا صدرمملکت کی طبیعت بارے بریفنگ دیتےہوئے کہنا تھاکہ میں اپنافرض سمجھتاہوں کہ آپ سب کوبتاؤں اصل میں ہواکیاتھا،عیدکی نمازمیں صدرآصف زرداری کی طبیعت خراب ہوئی تھی،میں رات کونوابشاہ پہنچاتواندازہ ہوگیاکہ کراچی لاناپڑےگا،نواب شاہ میں صحت کی سہولت نہیں ہے،پیرکی رات صدرآصف زرداری کونواب شاہ سےکراچی لایاگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پیرکی رات صدرزرداری کوکراچی لےآئےاورٹیسٹ شروع کیے،ٹیسٹ سےثابت ہواکہ صدرزرداری کوکورناہوگیاہے،ہم نےکورناکاعلاج شروع کیا،کچھ ایسی دوائیاں آگئیں ،جوپاکستان میں نہیں ملتیں انہیں باہر سے منگوایاگیا،سوشل میڈیااوربھارتی چینل بےبنیادمن گھڑت خبریں چلارہے ہیں۔اللہ کا شکرہےصدرزرداری کی طبیعت بہترہورہی ہے۔
ڈاکٹرعاصم حسین کاکہناتھاکہ کل یاپرسوں صدرزرداری ہسپتال سےڈسچارج ہوجائیں گے،میں سمجھتاہوں یہ باتیں اب دم توڑجائیں گی وہ ڈسچارج ہوجائیں گے،یہ کہنابالکل غلط بات ہےکہ کورنانہیں ہورہا، کورنا پہلے جیسانہیں لیکن اب بھی پاکستان میں موجودہے،اب بھی کورناکےکیسزآرہےہیں،یہ کورناکےکسی اورقسم کا ویرینٹ ہے،بھارت توویسےہی ہمارادشمن ہے۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔