صنعت کی ترقی ملکی ترقی کاباعث ہے،وزیرخزانہ

0
15

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ صنعت کی ترقی ملکی ترقی کاباعث ہے۔
لاہور چیمبرآف کامرس کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ تاجروں کاملکی ترقی میں کلیدی کردارہے،سیالکوٹ چیمبر آف کامرس پورےملک کےتاجروں کیلئےمثال ہیں،گوجرانوالہ ایکسپوکو دنیا بھر کےتاجروں نےسراہا،تاجروں کےجائزمسائل ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ صنعت کی ترقی ملکی ترقی کاباعث ہے،ملک میں معاشی استحکام کیلئےکام کررہےہیں،مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے،سرمایہ کاروں کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہےہیں،صنعتوں کی ترقی کیلئے سب کومل کرکام کرناہوگا،مہنگائی میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچناچاہیے،شرح سود 22 سے 12فیصدپرآگئی ہے،وزیراعظم معیشت کےاستحکام کےلئےدن رات محنت کررہےہیں۔

Leave a reply