ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،آئی سی سی ان ایکشن

0
12

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےپاکستان کےتین کھلاڑیوں کوجرمانہ کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشاہین شاہ آفریدی،سعودشکیل اورکامران غلام پرجرمانہ عائد کردیا۔
ترجمان آئی سی سی کاکہناتھاکہ شاہین آفریدی پرمیچ فیس کا25فیصدجرمانہ عائد کیا گیا،جبکہ سعودشکیل اورکامران غلام پرمیچ فیس کا10فیصدجرمانہ عائد کیا گیا ہے ،تینوں کرکٹرزکوایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دےدیاگیا۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ شاہین آفریدی جان بوجھ کرجنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکےراستےمیں آئے،شاہین آفریدی نےغیرمناسب اندازسےباڈی کنٹیکٹ کیااوربحث بھی کی ،سعودشکیل اورکامران غلام نےٹیمباووماکےآؤٹ ہونےپرغیرمناسب اندازمیں جشن منایا۔
واضح رہےکہ قومی ٹیم کےتینوں کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریزکےاہم میچ کےدوران جنوبی افریقہ کےکھلاڑیوں کےساتھ غیرمناسب رویےکی وجہ سےجرمانہ ہوا۔

Leave a reply