طلاق کی شرح میں اضافےکی وجہ کیا؟بہروز سبزواری نےبتادیا

0
37

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکاربہروز سبزواری نےکہاہےکہ طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ لڑکیوں کےگھروالےہیں۔
حال ہی میں اداکاربہروز سبزواری نےایک نجی ٹی کےمورننگ شومیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی جہاں پراُن سےمختلف قسم کےسوال وجواب کیےگئےجس کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےاداکارسےطلاق کی شرح میں اضافےکےحوالےسےسوال کیاتواداکارنےجواب میں کہاکہ اس میں قصوروالدین کاہےوہ اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ’میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں‘۔
بہروز سبزواری نےکاکہناتھاکہ اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار ہے۔ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا ہے تم ملکہ کی طرح رہو۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی طرف سے لڑکیوں کو ضرورت سے زیادہ لاڈ کیا جاتا ہے اور پھر وہ خود کو ملکہ سمجھ کر ہی اپنا حکم چلانا چاہتی ہیں ۔
اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکی کا شوہر کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو، وہ بالآخر اپنے والدین کا بیٹا ہے۔ لڑکیاں اور ان کے والدین طلاق کے ذمہ دار ہیں۔

Leave a reply