طلبا کیلئے خوشخبری: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

0
3

طلبا کیلئے اہم خبر، تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے شیڈول جاری کردیاگیا۔
وزیرتعلیم پنجاب راناسکندارحیات نےپنجاب کےتعلیمی اداروں میں 28مئی 2025بروزبدھ سےموسم گرماکی چھٹیوں کااعلان کردیا۔جو 9 اگست 2025 ہفتہ تک جاری رہیں گی۔
وزیرتعلیم پنجاب کاکہناہےکہ 28مئی تک سکولوں کےاوقات کارمیں کمی کی جارہی ہے۔سکولوں کےنئےاوقات کار7:30سے11:30بجےتک ہوں گے۔
یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور جاری موسمیاتی خدشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بعد ایک اور صوبے نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے حوالے سے اعلان کر دیا ۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوگئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی، تمام سکول یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔

Leave a reply