طلبا کیلئے خوشخبری: میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی داخلے فیسوں میں کمی کا حکم نامہ تیار

0
16

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی داخلے فیسوں میں کمی کا حکم نامہ تیار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کا حکم نامہ تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل فیسوں کمی کا حکم نامہ صوبائی حکومتوں کو بھجوایا جائے گا، پی ایم ڈی سی حکم نامہ آزادکشمیر، جی بی حکومت سمیت ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کو بھجوائے گی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیسوں کا تعین کیا ہے، نجی کالج کی ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کی سالانہ فیس 18 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے تمام سیشنز کی سالانہ فیس 18 لاکھ ہو گی، جبکہ سیشن 2025 فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہو گا اور 2026 سیشن سے میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ سی پی آئی کے تحت ہو گا۔اضافی فیس لینے والے کالجز فیس واپسی، ایڈجسٹمنٹ کے پابند ہوں گے ،تاہم کالج پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر زائد فیس نہیں لے سکیں گے۔
میڈیکل کالجز زائد فیس کی وصولی کیلئے پی ایم ڈی سی سے اجازت کے پابند ہوں گے۔میڈیکل کالج زائد فیس کیلئے پی ایم ڈی سی کو مالیاتی تفصیلات فراہم کریں گے۔پی ایم ڈی سی مالیاتی تفصیلات کی بنا پر زائد فیس وصولی کی اجازت دے گی ،نیز ملک گیر نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

Leave a reply