پاکستان ٹوڈے: سکولوں کے طلبا کی موجیں لگ گئیں۔ اب کوئی بچہ بھوکا سکول نہیں جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے سکولوں میں بچوں کو مفت دودھ پلانے اور ناشتہ دینے کا اعلان کر دیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےشہر قائد کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گورنرانیشیٹیو فری بریک فاسٹ فار سٹوڈنٹس شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں بچوں کو مفت ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سروے سے پتہ چلا ہےکہ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے ایسے بھی بچے ہیں، جنہوں نے دو سال سے دودھ نہیں پیا، کسی نے 6 ماہ سے انڈا نہیں کھایا اور کچھ بچے تو بغیر ناشتہ کیے سکول چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آئی ٹی کے پچاس ہزار بچے گورنر ہائوس میں پڑھ رہے ہیں، اسی طرح اب کوئی بچہ سکول میں بغیر ناشتہ کیے نہیں جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 100 سرکاری سکولوں میں مفت ناشتہ دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، جس کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔
مفت ناشتہ سکیم کو صرف کراچی نہیں اندرون سندھ میں بھی شروع کریں گے۔ اس پر ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی جائے گی، جو سکول خود کو ہمارے پاس رجسٹریشن کرائیں گے، ہم ان کو بھی اس پروگرام میں شامل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس مختلف انیشیٹیو لیتا رہتا ہے۔ ہم آئی ٹی پر کلاسز کر رہے ہیں اور خدمت کے جذبے سے فوڈ سیکورٹی پر بھی ہم نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔
اس موقع پرسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ بشیر فاروقی نے کہا کہ خالد مقبول نے ایک قدم اٹھایا ہے اور گورنز سندھ نے عزم سے یہ ذمہ داری لی ہے، کراچی کے لوگ بہت دریا دل ہیں، ہم بچوں کو سکول میں مفت ناشتہ ضرور فراہم کریں گے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان کی سیاحت کی عالمی رینکنگ میں بہتری
مئی 23, 2024 -
عمران خان سےملاقات،مولاناکی مداخلت سےپی ٹی آئی کواجازت مل گئی
اکتوبر 19, 2024 -
پی سی بی کا بنگلہ دیش اےکےنظرثانی شدہ شیڈول کااعلان
اگست 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔